سپر لیگ پلے آف میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی وطن پہنچ گئے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد آج متوقع

18  مارچ‬‮  2018

لاہور( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی وطن پہنچ گئے،غیر ملکی کھلاڑی متوقع طو رپر آج ( پیر) کے روز پاکستان آئیں گے۔کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل پاکستانی کرکٹرز پہلے رات گئے کراچی پہنچے جس کے بعد وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے صبح ساڑھے 9 بجے لاہور ائیر پورٹ پر اترے۔

پشاور زلمی کی ٹیم براہ راست دبئی سے لاہور پہنچی۔وطن پہنچنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں میں اسد شفیق، انور علی، حسان خان، محمد نواز، عمر امین، میر حمزہ ،راحت علی اور رمیض راجہ جونیئر شامل ہیں۔ ٹیم گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد آج پیر کے روز متوقع ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ پی ایس ایل میں آئندہ صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے جو پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں۔ شین واٹسن نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا، پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے اس مسئلے کا حل ڈھونڈے۔ ندیم عمر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کے غیر ملکی کرکٹرز رائلی روسو، کرس گرین، تھسارا پریرا چارلز جونسنز اور محمود اللہ پاکستان آرہے ہیں۔پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، کامران اکمل ، احسن علی ، حارث سہیل اور وہاب ریاض بھی لاہور پہنچ گئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پلے آف میچ کل ( منگل)کو کھیلاجائیگا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…