پاکستانی فٹبال کی بحالی کیلئے چین میدان میں آ گیا

18  مارچ‬‮  2018

لاہور (سی پی پی ) پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوسنبھالا دینے کے لیے چین میدان میں آگیا۔حال ہی میں عدالتی احکامات کے بعد پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں 3 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ بحال ہوئی ہیں، فیفا کی طرف سے عائد معطلی بھی ختم کی جاچکی ہے،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں برس شیڈول قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کا بھی اعلان کردیا ہے، اب فٹبال شائقین کوایک اورخوشخبری مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کی فٹبال فیڈریشنوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوفروغ دینے کے لیے چین پاکستان کی بھرپورانداز میں مددکریگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا رینکنگ میں چین کی پوزیشن اس وقت 65ویں ہے جبکہ حکومتی مداخلت کی وجہ سے پاکستان تنزلی سے دوچار ہوکرعالمی درجہ بندی میں203 ویں نمبر پر جاپہنچا ہے۔معاہدے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائے گا بلکہ دونوں فیڈریشنیں ملکر ڈ ویلپمنٹ پروگرام،کوچ ایجوکیشن پروگرام اور ریفری ایجوکیشن پروگرامزپربھی کام کریں گی۔اس حوالے سے صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، فٹبال کے کھیل کودوبارہ قدموں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چین ہمارا دوست ملک ہے، وہاں کی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد نہ صرف پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ہمارے کھلاڑی، کوچز اور ریفریز بھی وہاں کے تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…