ڈیرن سیمی نے پاکستان جانے کیلئے مائل کیا، آندرے فلیچر

18  مارچ‬‮  2018

دبئی (این این آئی)پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز آندرے فلیچر نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ (آج) پیر سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس کے پہلے میچ میں اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔دبئی میں پہلے پلے آف کے بعد پی ایل کے باقی میچز پاکستان منتقل ہو جائیں گے جہاں دو ایلیمینیٹر میچز لاہور میں ہوں گے۔

اور پھر فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں ہونے والے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کی رونقوں کو چار چاند لگانے کیلئے بہت سے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ رہے ہیں جن میں ایک نام ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر کا بھی شامل ہے۔آندرے فلیچر پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا چھکا لگانے کا اعزاز بھی فلیچر کو ہی حاصل ہے، انہوں نے 114 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ایک انٹرویومیں آندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلے سے گھر والے تھوڑا پریشان تھے لیکن ڈیرن سیمی نے پاکستان کے حالات کی بہت تعریف کی اور ان کی بات پر بھروسہ کر کے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت اچھی ہو گی۔پشاور زلمی کے ابتدائی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے مصالحے والا کھانا پسند ہے اور پاکستان میں دیسی کھانا ضرور کھاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی چمپئن ہیں اور زلمی کے فینز سے کہنا چاہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں ہم لاہور کا میچ جیت کر فائنل بھی جیتیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…