عمراکمل کا ایک اور کارنامہ۔۔پی ایس ایل کی ساکھ دائو پر لگا دی، ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمراکمل کا لاہور قلندر کے ساتھ سفر تمام ہوتا دکھائی دینے لگا،کپتان برینڈن میک کولم کے بیانات پر لاہور قلندر کی مینجمنٹ کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں 5میچز کھیل کر 57رنز بنانے والے عمر اکمل کا اپنے روئیے کے باعث لاہور قلندرز کے ساتھ سفر بھی تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں

بڑے مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونے پر انگلیاں اٹھیں، مینجمنٹ نے ان کو ڈراپ کرکے میدان میں لانے سے بھی گریز کرتے ہوئے ٹیم ہوٹل تک محدود کردیا،ان کے بغیر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی، پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کا موقع تو ہاتھ سے نکل گیا لیکن شکستوں کا سلسلہ ضرور ختم ہوگیا۔’’کرک انفو‘‘ کے مطابق ڈراپ ہونے کے باوجود عمراکمل کو ملنے والے ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز کو کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن انھوں نے میڈیا میں کپتان برینڈن میک کولم کے اپنے حوالے سے بیانات پر چراغ پا ہوکر مینجمنٹ کو موبائل فون پر پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔اگرچہ ایونٹ کی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ پیش نظر رکھتے ہوئے کھل کر ان کیخلاف کوئی بات منظر عام پر نہیں لائی گئی تاہم سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے بعد اب پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ بھی ان کا سفر تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ باصلاحیت عمر اکمل کسی دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی دھواں دار بیٹنگ اور ہٹنگ کی وجہ سے مضبوط امیدوار خیال کیے جاتے تھے تاہم بعد ازاں کارکردگی کا گراف برقرار نہ رکھ سکے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں میں بھی ملوث رہے۔چیمپئنز ٹرافی2017سے قبل انگلینڈ سے وطن واپس بجھوائے جانے پر نالاں عمراکمل نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا رخ کیا تو ٹریننگ کا موقع نہ دینے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیخلاف پریس کانفرنس کردی

جس کی وجہ سے ان پر3میچز کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ غیرملکی لیگز کے این او سی بھی منسوخ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…