ہم پاکستان نہیں جائینگے، اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے معذرت کرلی

15  مارچ‬‮  2018

لاہور(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے والی ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز’ کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کرلی۔پاکستان سپر لیگ کی سب سے سستی ٹیم ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز’ جس نے پہلے دونوں ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسرے سال آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے مشکل صورت حال کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جسے بدھ (14 مارچ) کی رات شارجہ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں 17 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آج شارجہ ہی میں اپنا آخری لیگ میچ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کھیل رہی ہے، جہاں جیت اسے دبئی میں 18 مارچ کو ہونے والے کوالی فائر تک پہنچانے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔انگلینڈ کے 37 سالہ ٹیسٹ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ 27 سال کے جیسن رائے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائی تھیں کہ 36 سالہ سابق آسڑیلوی کرکڑ شین واٹسن کا نام اس فہرست کا حصہ بننا کوئٹہ کے لیے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہوگا،کیوں کہ واٹسن 9 میچوں میں 311 رنز اور 10 وکٹوں کے ساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرفارمر ہیں۔ٹورنامنٹ کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف پانچ چھکوں کے ساتھ 22 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے 28 سالہ رویلی روسو کے بھی پاکستان جاکر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔اسی طرح واٹسن کی طرح کوئٹہ کے آسڑیلوی بولر بین لافن بھی دستیاب نہیں جبکہ ایک اور آسڑیلوی ہیسٹنگ پہلے ہی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش کے محمد اللہ جو سری لنکا میں ٹرائی سیریز کھیل رہے ہیں، 18 مارچ کو فارغ ہونے کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانے والے کرکٹرز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…