شوہر کے پاکستانی لڑکی سے رابطے تھے، بھارتی کرکٹر شامی کی بیوی کا دعویٰ

12  مارچ‬‮  2018

کولکتہ(آئی این پی) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی بیوی نے دعوی کیا ہے کہ شوہر کے پاکستانی لڑکی سے رابطے تھے دونوں کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی۔بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں کی جانب سے تشدد، زیادتی اور اقدام قتل کے الزامات پہلے ہی عائد ہوچکے ہیں اور اب کرکٹر کی بیوی نے میڈیا کو دیے گئے ایک اور بیان میں دعوی کیا ہے کہ میں نے بڑی کوشش کی۔

کہ شامی اپنی غلطی مان لے اور میں یہ کافی عرصے سے کررہی ہوں، اگر میں نے اس کا دوسرا موبائل فون اپنے قبضے میں نہ لے لیا ہوتا تو شاید وہ کب کا اترپردیش بھاگ گیا ہوتا، اسی موبائل سے وہ دوسری خواتین سے رابطہ کیا کرتا تھا، اگر میرے پاس یہ موبائل نہ ہوتا تو وہ مجھے طلاق بھی دے چکا ہوتا۔میڈیا کو دیے گئے بیان کے موقع پر ایک آڈیو کلپ بھی چلائی گئی جس میں حسین جہاں شامی سے پوچھتی ہیں کہ کیا اس کا پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے تعلق ہے اور پھر ان کی آواز آتی ہے جس میں وہ پوچھتی ہیں کہ کیا انھوں نے اس لڑکی کو دبئی میں اپنے ہوٹل کے کمرے کا نمبر دیا تھا۔حسین جہاں کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ٹورکے بعد شامی دبئی گیا جہاں پر اس کی مذکورہ لڑکی سے ملاقات ہوئی اور جب انھوں نے اس بارے میں پوچھا تو فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انھوں نے ع نامی اس لڑکی سے رقم لینا تھی وہی لینے کے لیے دبئی میں رکے تھے۔حسین جہاں کا مزید کہنا تھا کہ شامی نے الزامات سے بچنے کے لیے کئی بہانے بنائے، میں نے ساری تفصیل سامنے رکھ دی ہے میڈیا کو اس بارے میں تحقیقات کرنا چاہیے،۔بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں نے دعوی کیا ہے کہ پیسر کا ایک پاکستانی لڑکی سے رابطہ تھا، دونوں کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی تھی، اب بھی میرا خاوند اگر لوٹ آئے تو شاید میں اس کو معاف کردینے کا سوچوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…