قومی ٹیم کی قیادت سے متعلق پی سی بی کا فیصلہ منظور ہوگا، سرفراز احمد

11  مارچ‬‮  2018

دبئی(آئی این پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق پی سی بی کا جو فیصلہ ہوگا وہ منظور ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی کپتان بننے کا مطالبہ نہیں کیا، مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سلیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ پی سی بی کا ہوگا۔

وہی انہیں منظور ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ میری ذمہ داری اچھی کرکٹ کھلینا ہے اور بطور کپتان کارکردگی بہتر ہے تو امید ہے کہ میں ہی قومی کرکٹ کا کپتان رہوں گا۔سرفراز احمد نے فاسٹ بالر راحت علی کی ایونٹ میں پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ آرڈر بلے باز کیون پیٹرسن پاکستان آکر فائنل کھیلیں گے اور اس حوالے سے وہ اچھا فیصلہ کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل 2 کے فائنل میں 4 انٹرنیشل کھلاڑی پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے ٹیم متاثر ہوئی تاہم اس مرتبہ متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں پہلے حصے کے دوران ہی باہر ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…