لاہور قلندر نے پے درپے شکستوں کے بعد جیت ،خوشی میں ٹیم کے مالک فواد رانا نے کپتان برینڈن میکولم کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

9  مارچ‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے جو اس کی مسلسل چھ میچوں میں شکست کے بعد پہلی کامیابی ہے۔چار رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

برینڈن مکلم 35 اور سہیل اختر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 33 کے سکور پر گری جب انتون ڈیوچ کو شعیب ملک نے آؤٹ کیا، انہوں نے 22 رنز بنائے۔فخر زمان 16 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آغا سلمان صرف تین رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے ۔لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 94 کے مجموعی سکور پر گری جب گلریز صدف 27 رنز بنا کر سیف بدر کی گیند پر میدان بدر ہوئے ۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ، سنیل نارائن نے دو جبکہ سہیل خان اور مکلیناہین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 61 کے مجموعی سکور پر گری جب سنگاکارا 45 رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر دیوچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔احمد شہزاد 32 کے انفرادی سکور پر مکلیناہین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے گلریز صدف ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔سنیل نارائن نے صہیب مقصود کو 97 کے مجموعی سکور پر بولڈ کر کے لاہور قلندرز کو تیسری کامیابی دلائی، انہوں نے 16رنز بنائے۔شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 99 کے مجموعی سکور پر لگاتار دو گیندوں پر شعیب ملک اور وائٹلی کو پویلین کی راہ دکھا دی،

شعیب ملک تین اور وائٹلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔اسی اوور میں شاہین آفریدی نے سیف بدر کو بھی آؤٹ کر کے چھٹی وکٹ گرا دی۔سہیل تنویر دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔آٹھویں آؤٹ ہونے والے بلے باز پولارڈ تھے جنھیں سہیل خان نے نو رنز پر بولڈ کیا۔آخری اوور میں شاہین آفریدی نے جنید خان اور محمد عرفان کو آؤٹ کرکے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔رواں سیزن میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر فواد رانا جیت کی خوشی میں اتنے بے قابو تھے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم کو دبوچ لیا اور ان کے گال پر پیار کرڈالا جس کو دیکھ کر رمیز راجہ سمیت سب ہی حیران رہ گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…