پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ پر کروڑوں روپے کا جوا لگ گیا، سٹے بازکس ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں؟

22  فروری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز پر ہی سٹہ بازوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ، سٹہ بازوں نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا ہے ، پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کروڑوں روپے کا سٹہ ہونے کا امکان ہے، کراچی میں سٹہ بازوں نے ڈیفنس، بہادر آباد سمیت دیگر علاقوں میں اپنے ڈیرے جمالیے ہیں۔ واضح رہے کہ افتتاحی تقریب کے اختتام کے بعد میچ کا آغاز ہو چکا ہے،

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 2018 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر وکٹ پر موجود گھاس کو دیکھتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔شعیب ملک نے کہا کہ یہ ہمارا پی ایس میں پہلا میچ ہے لیکن ہم پیشہ ورانہ کرکٹر ہیں اس لیے جلد ایڈجسٹ کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چار غیر ملکی کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، کیرون پولارڈ، عمران طاہر اور ہرڈس ولجوئن شامل ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے باؤلنگ کرتے لیکن ہم بیٹنگ کیلئے مکمل تیار ہیں اور پہلے چھ اوورز میں کنڈیشنز کا جائزہ لیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز پر ہی سٹہ بازوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ، سٹہ بازوں نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا ہے ، پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کروڑوں روپے کا سٹہ ہونے کا امکان ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…