دیکھنا چاہوں گا کہ گرانڈ میں اپنا گایا گانا بجنے پر شاہد آفریدی کا رد عمل کیا ہوگا : شہزاد روئے

22  فروری‬‮  2018

دبئی(آن لائن)معروف گلوکار شہزاد روئے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفار م کرنے کیلئے بے تاب ہیں اور انہیں اس لمحے کا بے تابی سے انتظار ہے جب کراچی کنگز کے مایہ نا ز آل رانڈ ر شاہد آفریدی کے ہر چھکے پر انہی کا گایا ہوا گانا بجے گا ۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد روئے کا کہنا تھا کہ وہ انہیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفار م کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

وہ پی ایس ایل کے لیے اپنے بنائے گانے لوگ پھر سے ملے پر پرفارم کریں گے اور ان کی دعا ہے کہ اب پی ایس ایل اپنے وطن واپس جائے ۔شہزاد روئے کاکہنا تھا کہ انہیں زیادہ انتظار اس بات کا ہے کہ کراچی کنگز کا گانا شاہد آفریدی نے ان کے ساتھ گایا ہوا ہے اور جب ان کے ہر چھکے پر گرانڈ میں انہی کا گایا ہوا گانا بجے گا تو ان کا ری ایکشن کیا ہوگا ۔شہزاد روئے کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اتنا زبر دست کانسرٹ ہوگا اور جب کراچی میں فائنل کے دن بھی کانسرٹ اور اس کے بعد کرکٹ ہوگی تو اس سے دنیا کو یہ پیغا م جائے گا کہ اب کراچی کے حالات ٹھیک ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…