پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانیکا اہم پلیٹ فارم ہے: وسیم اکرم

22  فروری‬‮  2018

دبئی(آن لائن)لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کے اظہار میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں صرف وہ ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم بہت زیادہ پرجوش ہے کیونکہ یہ سارے پاکستانیوں کی کرکٹ ہے ۔

گذشتہ دونوں پاکستان سپر لیگ میں ٹیم کو دو بہت باصلاحیت کرکٹرز حسن علی اور شاداب خان ملے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانیکا اہم پلیٹ فارم ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز میں ان کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہر کرکٹر پر انفرادی طور پر توجہ دے کر انہیں کسی بھی قسم کے دبا سے دور رکھیں تاکہ وہ یکسوئی سے اچھی کارکردگی دکھا سکیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ملتان سلطانز کی کوشش ہوگی کہ آخری گیند تک مقابلہ کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…