پی ایس ایل ایک برینڈ بن چکا ، پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین ہے ، شعیب اختر

22  فروری‬‮  2018

کراچی(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک برینڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور کھلاڑیوں کو اضافے پیسے فراہم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انہیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو شعیب اختر نے تین نام لیے جن میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل کھیلے گی۔انہوں نے قلندرز کے بے خوف کی تعریف کی تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر محتاط انداز میں کرکٹ کھیلنا ہوگی۔۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…