پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا، انجری کے باعث شکیب الحسن ایونٹ سے باہر

21  فروری‬‮  2018

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن انجری کی وجہ سے تیسرے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مایہ ناز آلرانڈر شکیب الحسن اس وقت انگلی کی انجری کا شکار ہیں جس سے وہ تیزی سے صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن گزشتہ ایونٹ کی چیمپیئن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، اور ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے ہی شبیر رحمن پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔شبیر رحمن پشاور زلمی کے لیے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ایونٹ دیگر میچز کے لیے انگلینڈ کے لیام ڈاسن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…