آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی زبردست پوزیشن

16  فروری‬‮  2018

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا نے دو درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی، کیویز تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ جمعہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم نے ساتویں پوزیشن کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز شروع کی تھی اور مسلسل چار فتوحات کے بعد کینگروز ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

ہے، اس نے کیویز کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، آسٹریلیا نے اب پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر نظریں جما لی ہیں، آخری میچ میں فتح کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے تاہم بہترین اوسط کی بناء4 پر آسٹریلوی ٹیم پہلا نمبر سنبھال لے گی، نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا، بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے انگلینڈ ساتویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکا نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…