راس ٹیلر کے ایک چھکے نے تماشائی کو لکھ پتی بنادیا

16  فروری‬‮  2018

آکلینڈ(این این آئی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (41 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں چھکوں کی بارش کردی اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا ٗنیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔

میچ کے دور ان کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا، کیوی تماشائی نے میچ کے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے۔ کولن مونرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…