پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پسندیدہ حریف بن گئیں

15  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پسندیدہ حریف ٹیمیں بن گئیں ٗ پاکستان ٹیم 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اگلے پانچ برسو ں کیلئے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے وینیوز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم نے 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے ۔

اس طرح پاکستان ٹیم 2016 سے 2021 تک چھ بار انگلینڈ کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم بن جائیگی ٗ پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں مکمل سیریز کھیلی جس میں چار ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ٗ2017 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کھیلی اور کامیابی حاصل کی ۔اس برس مئی جون میں پاکستان ٹیم انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ٗ اگلے برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل باہمی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی ۔2020 میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے انگلینڈ جائے گی جبکہ 2021 میں مختصر دورانیے کی سیریز انگلینڈ میں ہی کھیلی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…