جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

14  فروری‬‮  2018

دبئی(این این آئی) جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور اسی کے ساتھ 122 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی سنبھال لی۔آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقہ سیریز کی شکست کے بعد دوسری

پوزیشن پر چلا گیا اور اسے رینکنگ میں 118 پوائنٹس حاصل ہیں جبکہ انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…