یہ کشمیری لڑکا میرا تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے شعیب اختر نے کشمیری بائولر بارے بڑا دعویٰ کر دیا، یہ بائولرکون ہے؟ جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

6  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے اور اب انہوں نے اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس بائولر کا نام بھی بتا دیا ہے جو ان کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ شعیب اختر نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد سے متعلق کہا ہے کہ یہ بائولر ایسا ہے جو ان کا کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔ سلمان ارشاد سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک 92 میل فی گھنٹہ کی

رفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان ارشاد 92میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ابھی گیند کرا رہے ہیں تو کل 97میل فی گھنٹہ کی رفتاراور پھر 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا ریکارڈ اگر کوئی کشمیری توڑے تو یہ ان کیلئے خوشی کی بات ہو گی ۔ اس موقع پر شعیب اختر نے سلمان ارشاد کی ٹریننگ خود کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…