کیرئیرداؤ پر لگ گیا،گیند لگنے کے بعد شعیب ملک کی حالت مسلسل خراب،زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے بھی منع کیا گیا ،ایک آنکھ بھی اثر انداز،افسوسناک انکشافات

20  جنوری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انجری کا شکار آل رانڈر شعیب ملک کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹر نے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں وطن بھیجا جاسکتا ہے۔ آل رانڈر شعیب ملک کیویز سے چوتھے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ دوران بیٹنگ حریف فیلڈر کے تھرو پر گیند ان کے سر پر لگ گئی تھی۔ابتدا میں شعیب ملک نے بیٹنگ جاری رکھی مگر پھر جلد آٹ ہوگئے، ڈریسنگ روم میں چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا،

ابتدائی طور پر انھیں پانچ روز آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب کو اب بھی ذہن پر زور دینے پر چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔پاکستان کا نیوزی لینڈ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی پیر جبکہ دیگر دو میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان کم ہے۔ اسی لیے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا سوچ رہی ہے،اس حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…