ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری،پاکستانی ٹیم وائٹ واش کے باوجود کس نمبر پر ہے،جان کر آپ حیران رہ جائینگے

20  جنوری‬‮  2018

دبئی (آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آ گئیں۔آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت جنوبی افریقن ٹیم 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور

بھارت اس سے ایک پوائنٹس کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔انگلش ٹیم کینگروز کے خلاف مسلسل دو فتوحات کے بعد ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کر کے ایک درجہ ترقی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر آ گیا۔عالمی چیمپیئن آسٹریلین ٹیم لگاتار دوسری شکست کے بعد دو درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

پاکستانی ٹیم کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کے باوجود چھٹے نمبر پر موجود ہے تاہم سیریز میں پانچوں میچ ہارنے کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پوائنٹس کا فرق کم ہو کر صرف تین پوائنٹس کا رہ گیا ہے اور سہ ملکی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش پاکستان کو ساتویں نمبر پر دھکیل سکتا ہے۔رینکنگ میں بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں، زمبابوے دسویں، افغانستان 11ویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…