پاکستان اور نیوزی لینڈ چوتھے ون ڈے میں سرپر گیند لگنے کے بعدشعیب ملک کی حالت تشویشناک،افسوسناک خبر سنادی گئی

16  جنوری‬‮  2018

ہملٹن (این این آئی)ہملٹن میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میچ میں حارث سہیل کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کی میدان میں آمد ہوئی تاہم اگلے ہی اوور میں سر پر گیند لگنے کے سبب وہ زمین بوس ہو گئے۔مچل سینٹنر کی گیند پر

انہوں نے رن لینے کی کوشش کی لیکن محمد حفیظ نے دلچسپی ظاہر نہ کی اور انہیں واپس کریز میں جانے کا اشارہ کیا جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے کور سے آ کر گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو سیدھا شعیب کے سر پر لگی جو اس وقت بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کر رہے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے کے سبب تجربہ کار بلے باز شعیب ملک بقیہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پویلین لوٹنے کے بعد شعیب ملک کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں چوٹ کے کچھ آثار نظر آئے۔قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وی پی سنگھ کے مطابق شعیب ملک ابھی ٹھیک ہیں اور آرام کر رہے ہیں تاہم طبی عملے کے مشورے پر وہ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔شعیب ملک کی انجری کے سبب سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔شعیب ملک کی انجری کے سبب سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…