دو ناکامیوں کے بعد سرفراز کی کپتانی پر اعتراضات،وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کی اصل وجہ بتادی

12  جنوری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پاکستان ٹیم سے ایسے ہی نتائج کی توقع تھی، کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو اعتماد کے ساتھ لمبی اننگز کھیل سکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ہے، اگر چمپئن بن کر کھیلیں اور خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنائیں تو پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم

تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم ایسے ہی نتائج دے گی، بد قسمتی سے پاکستان کے پاس کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جو ایک دو، وکٹیں گرنے کے بعد اعتماد سے لمبی اننگز کھیل سکے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور درج کرنے کیلئے کم از کم 50 اوور تو پورے کھیلنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد ایک، دو مرتبہ تو اوپر آکر بیٹنگ کرسکتے ہیں لیکن وہ جارحانہ انداز اپناتے ہیں، اس لئے ان کا نمبر چھٹا یا ساتواں ہی بہتر ہے، صر دو ناکامیوں کے بعد سرفراز کی کپتانی پر انگلیاں اٹھانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز سے نیوزی لینڈ میں گیند سوئنگ نہیں ہورہی، محمد عامر کو گیند کی ڈیلوری کے وقت اپنے انداز کو بہتر بنانا ہوگا جس کیلئے وہ انہیں دبئی میں ٹپس دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ ان دنوں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں میچوں میں پاکستانی کی بیٹنگ لائن ناکام رہی جبکہ بولرز کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں تھی۔ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پاکستان ٹیم سے ایسے ہی نتائج کی توقع تھی، کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو اعتماد کے ساتھ لمبی اننگز کھیل سکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ہے، اگر چمپئن بن کر کھیلیں اور خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنائیں تو پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…