جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ (آج) سے شروع ہوگا

12  جنوری‬‮  2018

سنچورین (این این آئی) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(آج) 13 جنوری سے سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗ

جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاسل کی۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ڈیل سٹین کی انجری کے بعد ڈین اولیور اور لنگی نیڈی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، تیمبا بووما، تھیونس ڈی برائن، کوئٹن ڈی کاک، اے بی ڈی ولیئرز، ڈین ایلگر، کیشوو مہاراج، ایڈن مارکرم، مورنے مورکل، کرس مورس، فلکوایو، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈین اولیور اور لنگی نیڈی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری سے سینچورین میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…