محمد حفیظ نے6ہزارون ڈے رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا

9  جنوری‬‮  2018

نیلسن(آئی این پی)قومی ٹیم کے سینئر بلے باز محمد حفیظ نے ون ڈے کیریئر میں 6000رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 10ویں پاکستانی بلے باز ہیں ۔ حفیظ نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران 60رنز بنا کر حاصل کیا ،انہوں نے اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے 196اننگز کا سہارا لیا جو پاکستان کیلئے6000ون ڈے رنز مکمل

کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر کھیلی جانے والی کم ترین اننگز ہیں ، اس فہرست میں سعید انور 162اننگز کے ساتھ سرفہرست ہیں،محمد یوسف168اننگز میں یہ کارنامہ سر انجا م دیکردوسرے، جاوید میانداد 175اننگز کیساتھ تیسرے اور انضمام الحق176اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہیں ۔حفیظ نے37سال اور 84 دن کی عمر میں ون ڈے کیریئر کے 6ہزار رنز مکمل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے معمر ترین بلے باز بن گئے ،اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود سابق آسٹریلیوی کپتان ایلین بارڈر نے 37سال169دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…