سلمان ارشاد کو تلاش کرنا کسی خواب کے پورا ہونے کے مترادف تھا :عاقب جاوید

2  جنوری‬‮  2018

لاہور( آن لائن )سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے نوجوان فاسٹ باؤلر سلمان ارشاد کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کرڈالے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے جیسے ہی سلمان ارشادکو لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باؤلنگکرتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ اس میں پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کا پوٹینشل موجود ہے ،میں نے انہیں ٹرائلز میں 145کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھا

اور منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس کو تلاش کرنا کسی خواب کے پور ا ہونے کے مترادف تھا۔عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی سے محنت اور ٹریننگ کے بعد سلمان 150کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی باؤلنگ کرسکیں گے ،کشمیر سے باؤلر کو منتخب کرنا نہ صرف لاہور قلندرز بلکہ پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی اعزاز کی بات

ہے۔ لاہور قلندرز کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ہی باؤلر چاہتے تھے جس کے پاس رفتار ہو اور وہ اس علاقے کے لوگوں کا مائنڈ سیٹ بدل سکے۔22سالہ سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے ، وہ ان دنوں آسٹریلیا میں ہاکسبری سی سی کی جانب سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…