بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس کا اختتام ، آئندہ چار سال کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان میں روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ

12  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا ء4 کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا ء4 کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی بورڈ نے آئندہ چار سال کیلئے اپنا فیوچر ٹورز پروگرام جاری کیا ہے مگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کو کوئی پلان شامل نہیں کیا بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا ء4 کرکٹ کپ کی میزبانی سے بھی انکار کردیا بی سی سی آئی حکام نے اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سال تک پاکستان سے دو طرفہ کرکٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے لیے وقت نکالا جا سکتا ہے۔بھارتی حکومت نے 2012ء4 کے بعد سے اب تک اپنی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے لیے گرین سگنل نہیں دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین آخری دو طرفہ سیریز 2012ء4 میں بھارت میں ہی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے 2۔1سے کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نام خط میں بھارت کی جانب سے 2014ء4 اور 2015ء4 میں سیریز کھیلنے سے انکار پر 70ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا اور رواں مہینے پی سی بی نے آئی سی سی سے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ،پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے وعدے کا پاس نہیں رکھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…