محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن درست کروانے کے لئے آئندہ چند روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے

12  دسمبر‬‮  2017

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے مشکوک( غیر قانونی) باؤلنگ ایکشن کو درست کروانے کے لئے آئندہ چند روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال ہورین اور باؤلنگ کوچ کیرل کرو انگلینڈ میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سنیل نارائین کے باؤلنگ ایکشن پر بھی کامیابی سے کام کرچکے ہیں ۔جبکہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود جو کہ پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں ان کے

باؤلنگ ایکشن کے جائزہ کے دوران وہاں موجود ہوں گے ۔بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کے لئے ایک ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمو،علی ضیا ،سجاد اکبر ،سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل در آمد کروائے گی ۔کمیٹی پی سی بی کی محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی ۔۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…