سرفراز احمد نے ابھرتے کھلاڑیوں کیلئے اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا

12  دسمبر‬‮  2017

کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ اورکے سی سی اے زون 6 میں سخی حسن جیمخانہ کے کاکا کرکٹ گراونڈ کی افتتاحی تقاریب سے

خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں کاکا گرانڈ پر بلدیہ عظمی کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گرانڈ پر اکیڈمی بناکرنئے ٹیلنٹ کوسامنے لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا، انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب مواقع میسرآجائیں تووہ عمدہ کارکردگی پیش کرسکتے ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئرکا آغاز اسی میدان سے کیا تھا، کراچی میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ نوجوان نسل کو موبائل و دیگر لغویات سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، شہریوں کوطویل مدت کے بعد اچھی تفریح میسر آئے گی۔سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پہلے ایونٹ کی طرح کامیاب ہو گا اور مقامی کرکٹرز کو پرفارمنس پیش کرنے کے مواقع ملیں گے، انھوں نے کہا اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،اس سے نئی نسل کو اپنی اہلیت کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔میئرکراچی وسیم اختر نے کہاکہ نوجوان نسل کواچھا ماحول دینا چاہتے ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد کو اکیڈمی کے لیے گرانڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے جیسے ہونہار کھلاڑیوں کوسامنے لاسکیں، اہل کراچی کوسرفراز احمد پرفخر ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں ملنے والی کامیابی کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے اور دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی پاکستان کوفتوحات سے ہمکنارکریں گے۔۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…