بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا

11  دسمبر‬‮  2017

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلادیشی ٹیسٹ ٹیم میں مشفیق کی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا جب کہ ٹیم مینجمنٹ کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چھبنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کو وجہ بتائے بغیر ہی کپتانی سے الگ کردیا گیا۔مشفیق الرحیم کی قیادت میں ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی کافی بہتر رہی

اس کے باوجود ان کے خلاف اندرون خانہ چلنے والی سازشیں آخر کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اور ان کی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، ان کی جگہ آئندہ ماہ سری لنکاکے ٹور کیلئے شکیب الحسن کو کپتان بنایا گیا ہے جوکہ پہلے ہی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے بھی قائد ہیں، اسی طرح تمیم اقبال سے نائب کپتانی لے کر محمود اللہ کو شکیب کا ڈپٹی بنادیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2011 میں شکیب سے ہی ٹیسٹ قیادت کی ذمہ داری لے کر مشفیق کو سونپی گئی تھی۔بی

سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ شکیب سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ان کی ذمہ داری کی مدت کے بارے میں ہم فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مشفیق کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات پر زیادہ بات نہیں کی مگر چاہتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…