فریال سے لڑائی کیوں ہوئی ،عامر خان نے اصل وجہ بتادی ،ساتھ ہی پکا وعدہ بھی کرلیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن (آئی این پی ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فریال سے علیحدہ ہوکر میں نے غلطی کی، جسے اب سدھارنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے، ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کا نتیجہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اہلیہ فریال کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عامر خان نے پہلی بار ایک انٹرویو میں کھل کر اعتراف کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ بالکل احمقانہ تھی ۔عامر کے مطابق ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے جس طرح سے بات شروع ہوئی وہ انداز ہی غلط تھا، میں نے اپنی زندگی سوشل میڈیا پر ڈال دی اور ایسی باتوں کا تصور کیا، جوغلط تھیں۔انہوں نے کہا میں نہیں جانتا کہ میرے ہاں دوسری بار بھی بیٹی ہوگی یا بیٹا لیکنمیری فیملی میری ذمہ داری ہے اور میں اپنی اولاد کو ایسے اکیلے نہیں چھوڑ سکتا۔عامر نے کہا کہ اس وقت فریال کو میری بے انتہا ضرورت ہے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کے باعث تھا۔’خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عامر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کافی غلط فہمیاں اور تنازعات منظر عام پر آئے تھے جس پر عامر نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا تاہم حال ہی میں دونوں کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…