عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ٗ اے ٹی پی فائنل سے باہر

  منگل‬‮ 14 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  14:10

لندن (این این آئی) ٹینس کے عالمی نمبرایک کھلاڑی رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انہیں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نڈال دوہفتے قبل پیرسماسٹرزٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئے تھے ٗانہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی ۔رافیل نڈال نے کہا کہ انہوں نے 13 مرتبہ اے ٹی پی کیلئے

کوالیفائی اور 5 مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں