پاکستان کو کئی اہم میچ جیت کر دینے والے معروف بائولر نے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا،مداح غم میں ڈوب گئے

  پیر‬‮ 13 ‬‮نومبر‬‮ 2017  |  16:44

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعید اجمل کا دنیائے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے دنیائے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ان کا آخری کرکٹ ایونٹ ہوگا ،وہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اور اسی لیے ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعید اجمل کی عمر اس وقت 40سال ہے ، 2014میں ان کے بائولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس

کے بعد انہوں نے اپنے بائولنگ ایکشن میں تبدیلی لائی جس سے سے ان کی بائولنگ بھی متاثر ہوئی اور وہ پہلے جیسی بائولنگ اور کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے آخری بار اپریل 2015ءمیں آخری مرتبہ بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں