تشویشناک خبر: بابر اعظم، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عماد وسیم کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد،

4  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد، پی سی بی نے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس

کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک انہیں فٹنس مسائل کے حوالے سے میڈیکل کلیئرنس نہیں مل جاتی، وہ بین الاقوامی یا مقامی سطح سمیت کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس صورتحال کے باعث پاکستانی عوام کی تشویش کا شکار ہیں کیونکہ مستقل طور پر کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں کی انجریز کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے تسلسل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر 8 کھلاڑیوں کو بھی کسی طرح کے کرکٹ میچ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے البتہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے خواہاں کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان خان شنواری اور رومان رئیس معمولی انجریز کا شکار ہیں اور میدان میں اترنے سے پہلے ان پر قابو پانا ضروری ہے کیونکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ خطرناک نوعیت کی انجریز میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان کو بھی نیشنل ٹی 20 کپ سے پہلے کسی بھی قسم کی کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…