اب ہدف 2019 ورلڈ کپ جیتنا ہے ٗسرفرازاحمد 

3  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد اپنی نظریں 2019 کے عالمی کپ پر جما لی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک عالمی رینکنگ حاصل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی جیت کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا ہدف 2019 میں انگلینڈ میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا ہے جن کا اعتماد بڑھا رہے ہیں اور مستقل مزاجی سے سلیکشن کرکے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کرر ہے ہیں۔سرفراز احمد کے مطابق جس محنت سے ٹیم نے یہ مقام حاصل کیا ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ مستقل مزاجی سے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران اس فارمیٹ میں 13,14کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دیا ہے۔شکرہے کہ کھلاڑی جس طرح محنت کررہے ہیں انہیں اس کی محنت کا صلہ ملا ہے۔اس اعزاز کا کریڈٹ کھلاڑیوں کے بعد کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی جاتاہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ نمبر ون بننے کے حوالے سے بعض سابق کھلاڑی اور ماہرین جو غیر ضروری بحث کررہے ہیں، وہ اس میں الجھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے کپتانی سنبھالی ہے لڑکوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں بہت محنت کی ہے۔ بلاشبہ اس وقت ہماری بولنگ لائن دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔سرفراز نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے اور کھلاڑیوں کو کوئی انجری نہ ہوئی تو پاکستان ورلڈ کپ تک فیورٹ ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔ہماری تمام تر تیاری ون ڈے میں ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…