آخری لمحات میں کس کا نام لیکر بلا گھمایا اوروہ چھکا لگ گیا، شاداب خان کا میچ کے بعد بڑا انکشاف

28  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل رائونڈ شاداب خان کا کہنا ہے کہ آخری لمحات میں دم درود نے کام کر دکھایا اور ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو فتح دلوا کر سیریز جتوانے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین تھا کہ پاکستان کو میچ جتوا دیں گے۔شاداب خان نے  بتایا آخری لمحات میں دم درود نے کام کر دکھایا اور انہوں نے ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

آخری لمحات میں جو چھکا مارا تب اللہ کا نام لے کر بلا گھما دیا اور وہ چھکا ہوگیا۔ پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو میچ جیت کر سیریز میں بھی برتری حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی جانب سے منوویرا اور گناتھیلاکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، منوویرا 19 رنز بناکر رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد سمارا وکراما بیٹنگ کے لیے آئے انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا مگر وہ بھی 32 رنز بنانے کے  بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ گناتھیلا نے شاندار 51 رنز بنائے مگر وہ شاداب خان کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، گناتھیلا سری لنکا کے مجموعی سکور 103 پر آؤٹ ہوئے ان کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور سری لنکا نے بیس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی نے دو اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 125 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ان اوپنر بیٹسمین

فخر زمان 11 بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم آئے مگر وہ بھی ایک رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس چلے گئے، ان کے بعد احمد شہزاد کا ساتھ دینے کے لیے شعیب ملک آئے مگر احمد شہزاد ان کا زیادہ ساتھ نہیں دے سکے اور وہ 27 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے محمد حفیظ آئے۔ پاکستان کے مجموعی سکور 55 پر

شعیب ملک 9 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر سمارا وکراما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محمد حفیظ کا ساتھ دینے کے لیے سرفراز احمد آئے، محمد حفیظ پاکستان کے مجموعی سکور 94 پر کیچ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے انہوں نے 14 رنز بنائے، ان کے بعد عماد وسیم آئے مگر وہ بھی دو رنز بنانے کے بعد پریراکے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سرفراز احمد 28 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، پاکستان کے مجموعی سکور 113 پر آٹھویں وکٹ گر گئی، فہیم اشرف 4 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شاداب خان اور حسن علی نے آخری اوور میں سکور پورا کر لیا، اس طرح پاکستان نے سیریز بھی جیت لی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…