’’انضمام الحق یہ کام نہیں کر سکتے‘‘ پی سی بی نے واضح حکم دیدیا!!

28  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ میں کوئی فرنچائز نہیں خرید سکتے البتہ ٹیم کے مینٹور بن سکتے ہیں۔انضمام الحق کا کہنا ہیکہ میرا ٹی ٹین لیگ کی تمام چھ فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کوئی ٹیم خریدی ہے۔ البتہ میرے

بھائی انتظار الحق کے ایک ٹیم میں شیئر ہیں۔ بورڈ نے مجھے یہی کہا کہ میں میں ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا جو بورڈ کی پالیسیوں سے متصادم ہو۔ البتہ اگر میں چاہوں تو کسی ٹیم کے ساتھ وہ کام کرسکتا ہوں جو بورڈ کی پالیسیوں سے متصادم نہ ہو۔ میڈیا یہ دعوی غلط کررہا ہے کہ میں نے کوئی فرنچائز خرید لی ہے۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ ہمارے لئے اپنے باقی کاروبار روک نہیں سکتے۔ اگر کنسلٹنٹ بن کر انضمام چاہیں تو کہیں اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں امارات کرکٹ بورڈ کی دلچسپی بہت ہے۔ ہم نے امارات کرکٹ بورڈ سے کہا کہ کوئی ایسا منصوبہ نہ لایا جائے جس میں ہمارا نقصان ہو۔ یہ ٹورنامنٹ دسمبر میں ہوگا۔ پاکستانی فرنچائز بھی اس لیگ کو کرانے کو تیار ہیں، کچھ نے ٹیمیں بھی خریدی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کئی کھلاڑیوں کو اس نئی لیگ کے لئے ریلیز کردے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کو اس نے نہ منظور کیا ہے اور نہ ہی اس ٹورنامنٹ کو ڈس اپروو کرکٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ خالصتا امارات بورڈ کا منصوبہ ہے چوںکہ پاکستان اپنی انٹر نیشنل ہوم کرکٹ متحدہ امارات میں کھیلتا ہے اس لئے پی سی بی اس لیگ کی مخالفت نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…