پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ٹی ٹین لیگ فرنچائز خریدنے سے روک دیا

27  اکتوبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ فرنچائز خریدنے سے روک دیا البتہ وہ ٹیم کے مینٹور بن سکتے ہیں۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ میرا ٹی ٹین لیگ

کی تمام چھ فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں نے کوئی ٹیم خریدی ہے البتہ میرے بھائی انتظار الحق کے ایک ٹیم میں شیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے انہیں یہی کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کرسکتے جو بورڈ کی پالیسیوں سے متصادم ہو البتہ اگر وہ چاہیں تو کسی ٹیم کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کنسلٹنٹ ہیں، وہ ہمارے لئے اپنے باقی کاروبار روک نہیں سکتے، اگر کنسلٹنٹ بن کر انضمام چاہیں تو کہیں اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والے ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں امارات کرکٹ بورڈ کی دلچسپی بہت ہے، ہم نے امارات کرکٹ بورڈ سے کہا کہ کوئی ایسا منصوبہ نہ لایا جائے جس میں ہمارا نقصان ہو۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستانی فرنچائز بھی اس لیگ کو کرانے کو تیار ہیں، کچھ نے ٹیمیں بھی خریدی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ

بورڈ اپنے کئی کھلاڑیوں کو اس نئی لیگ کے لئے ریلیز کردے گا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کو اس نے نہ منظور کیا ہے اور نہ ہی اس ٹورنامنٹ کو ڈس اپروو کرکٹ میں شامل کر

سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ خالصتا امارات بورڈ کا منصوبہ ہے چوںکہ پاکستان اپنی انٹرنیشنل ہوم کرکٹ متحدہ امارات میں کھیلتا ہے اس لئے پی سی بی اس لیگ کی مخالفت نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…