’’پشاور زلمی میں دو چینی کرکٹرزمیچ نہیں کھیلیں گے ‘‘ فرنچائز مالک جاوید آفریدی نے حیران کن بات کہہ دی

22  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی چمپئن پشاور زلمی نے اگلے سال ہونے والے سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم میں چین کے دو کرکٹرز کو شامل کیا ہے تاہم وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔پشاور زلمی میں جی آنگ لی اور یوفی زینگ کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بتایا کہ ان دونوں چینی کرکٹرز کی گرومنگ یعنی ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی

تربیت کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں یہ دونوں کھلاڑی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کو تربیت دی جائے گی ٗیہ دونوں کھلاڑی چین کی کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں اور ان دونوں نے چین کی نمائندگی کی ہوئی ہے۔جب جاوید آفریدی سے پوچھا گیا کہ دونوں چینی کرکٹرز کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں تو انھوں نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل کرکٹ میں اعداد و شمار تو اچھے نہیں ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ چین میں کرکٹ کتنی ہے۔انھوں نے کہا کہ چین بہت چاہتا ہے کہ کرکٹ کو فروغ دیا جائے اور اس کوشش میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشیا کرکٹ کونسل بھی شریک ہے۔انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا حصہ بن کر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنا ان دونوں کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بہت بڑا موقع ہے۔آپ یہ دیکھیں کہ جب ڈیرن سیمی جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ وہ ڈریسنگ روم میں موجود ہوں گے تو صرف اس لاریسنگ روم میں ہوتے ہوئے وہ کتنا سیکھ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زلمی میں شمولیت کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کی کوچنگ پشاور زلمی کرے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھلوائے بھی جائیں گے یا پبلسٹی سٹنٹ ہے تو جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو زلمی کی ٹیم کا حصہ بنانا پبلسٹی سٹنٹ نہیں

ہے۔ ورلڈ کلاس کرکٹرز کے ساتھ نیٹس پر اور ڈریسنگ روم میں رہ کر جی آنگ لی اور یوفی زینگ بہت کچھ سیکھیں گے اور یہی پہلا قدم ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…