قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سالانہ کتنے کروڑ کماتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے کرکٹرز کروڑوں میں کھیلتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور دھونی اس کی زندہ مثال ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کمائی کے لحاظ سے کون کون سے کپتان سرفہرست ہیں؟

ایک نجی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو معاہدے کے تحت انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ ایک ملین ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔ آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کی بات کی جائے تو انھیں ان کا بورڈ ایک اعشاریہ سینتالیس ملین ڈالرز سالانہ ادا کرتا ہے، جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ ایک اعشاریہ اڑھتیس ملین سالانہ تنخواہ لیتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بھی ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے کیونکہ دیگر ذرائع سے ہونے والی کمائی بھی بہت زیادہ ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کی سٹڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کھلاڑیوں کو نا صرف بھارتی بلکہ دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی نسبت کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کے معاوضے آئرلینڈ کے کھلاڑیوں سے بھی حیران کن حد تک کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کا سالانہ معاوضہ تقریبا 74 ہزار ڈالرز ہے جبکہ آئرلینڈ کے کھلاڑی تقریبا 75 ہزار ڈالرز سالانہ کماتے ہیں۔ لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد چونکہ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی کم از کم سالانہ کمائی ایک اعشاریہ پچانوے کروڑ سالانہ بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…