امام الحق کی سلیکشن،انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟،مصباح الحق کے انکشافات

19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ امام الحق پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوسکتا ہے ،امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھا،محمد حفیظ کاباؤلنگ ایکشن بھی رپورٹ ہوا ہے اللہ نہ کرے کہ و ہ معطل ہوں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں

اور ورلڈ الیون کے بعد دوسری بڑی ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور امید ہے کہ لڑے آگے بھی اچھا ہی پرفار م کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اوپنر امام الحق پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھالیکن امام الحق نے اچھی پرفارمنس دے کر سلیکشن کمیٹی کی عزت رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امام الحق کے انڈر 19سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کافی اچھے رنز کیے تھے اور پہلے ہی میچ میں اس کا اعتماد بہت اچھا تھا اس نے پریشر ہونے کے باوجود ڈیبیو سنچر ی اسکو ر کی ہے ۔پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔انہوں نے سری لنکا کے خلا ف ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ جب بھی کسی ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو اس پر بہت پریشر ہوتا ہے اور سریز کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے کوئی شک نہیں ہے کہ سر ی لنکا کی ٹیم کمزور تھی مگر مستقبل میں پاکستا ن کی کرکٹ اچھی پرفارمنس دے گی اور مزید بہتری آئی گی ۔انہوں نے کہاکہ ہارنے کے بعد کسی سریز سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔محمد حفیظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محمد حفیظ کا ایکشن بھی رپورٹ ہوا ہے اللہ نہ کرے کہ ان کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے و ہ معطل ہوں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…