کوئی نہیں آتا تو نہ آئے،پیسے دو ہم پاکستان آتے ہیں، اہم انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم نے مکمل دورہ پاکستان کی پیشکش کردی

19  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز آئندہ ماہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دورہ پاکستان کے منافع میں حصہ چاہتا ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے 2019ء میں مکمل سیریز کی پیشکش کی گئی ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے جاری ہے۔ اس ماہ سری لنکن ٹیم کی ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لئے آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کو تقویت حاصل ہوگی۔ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ پاکستان آنے

پر تو تیار ہے لیکن سیریز کے منافع میں حصہ چاہتا ہے ۔ معاملات طے کرنے کے لئے پی سی بی حکام کے ویسٹ انڈیز بورڈ سے مذاکرات جاری ہیں۔ پی سی بی نے انہیں 2019ء میں مکمل ٹور کرنے کی پیشکش کی ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔ویسٹ انڈیز، پاکستان ٹی ٹونٹی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3میچز 8، 10اور 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرے شیڈول میں میچز 15، 17 اور 19 نومبر کو رکھے گئے ہیں۔ دونوں بورڈز کی منظوری سے ان میں سے ایک شیڈول طے کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…