پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

17  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے آئی لینڈرز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے تین میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عمر امین شامل ہیں۔ پیسر محمد عامر

کی شمولیت کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بننے والے سہیل خان اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے جبکہ آرام کرنے والے محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر کو ہو گاپہلے دو میچز 26 اور 27اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…