کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری،پی ایس ایل سیزن تھری کے تمام میچز پاکستان میں کہاں کہاں منعقد کئے جائیں گے؟

17  اکتوبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں بھی کرانے کیلئے کوششیں تیز ہو گئیں اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی  بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پرگفتگو ہو گی ۔کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کی شہریوں کی خواہش جلد پوری ہونے کا امکان ہے اور اس کیلئے پی سی بی نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اب نجم سیٹھی مراد علی شاہ سے

ملاقات کرینگے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چند میچز کراچی میںاور تمام یا زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں منعقد کرانے کیلئے پر عزم ہیں اور ان کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے وہ صرف حکومت نہیں بلکہ سب کا تعاون اور نیک خواہشات چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی بدھ کی صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے، جس میں کراچی بین الاقومی کرکٹ کی بحالی پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ پر بھی مدعو کریں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کرانے کے لئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو سیکورٹی سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ الیون ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک میچ کراچی میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جلد عالمی کرکٹر ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…