پاکستانی کرکٹرز کے ورلڈ ریکارڈ سے پی سی بی ہی لا علم نکلا، بڑی غلطی

15  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(آئی ا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈکا میڈیا ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں کے ریکارڈز سے کتنا باخبر رہے،یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن آج تک انتہا ہی ہوگئی جب بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکائونٹ سے بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ یہ واحدپاکستانی بلے باز ہے جو ون ڈے میچوں

میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرچکاہے۔ اس موقع پرپاکستان میں کھیلوں کے معروف میگزین اسپورٹس لنک نے جوابا لکھاکہ کیا ظہیرعباس اور سعید انور انڈین تھے؟واضح رہے کہ ظہیرعباس نے 17اور21دسمبر1982 کے بعد 12جنوری1983 کو لگاتار تین ون ڈے میچوں میں بھارت کے خلاف بالترتیب گوجرانوالہ،لاہوراورکراچی میں سنچریاں اسکورکرکے لگاتار تین ون ڈے میچوں میں سنچریاں بنانے والے دنیاکے پہلے بلے باز بنے تھے۔اس طرح سعید انور نے 30اکتوبر1993 کوشارجہ کپ کے میچ میں سری لنکا کے خلاف 107رنزبنانے کے علاوہ یکم اور 2نومبرکو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف 131اور111رنزبناکر لگاتار تین ون ڈے میچوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔اسپورٹس لنک کی جانب سے براہ راست پیغام اور کرک اردو پر خبر شائع ہونے کے بعد پی سی بی نے اپنی غلطی صحیح کرتے ہوئے پرانی ٹوئٹ حذف کی اور پھر درستگی کے بعد دوبارہ ٹوئٹ کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…