’’بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ‘‘پاکستان کی طرح انڈیا میں بھی طویل عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بندش؟

11  اکتوبر‬‮  2017

گوہاٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔اس واقعے کی اطلاع آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ نے

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں فنچ نے بتایا کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ بھارتی مشتعل شہریوں کے ایک ہجوم نے ان کی بس پر حملہ کر دیا اور پتھراؤ شروع ہو گیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم انہوں نے اس پتھراؤ سے کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم انڈیا سے میچ جیتنے کے بعد واپس ہوٹل جا رہی تھی۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد آیا پاکستان کی طرح انڈیا میں بھی کرکٹ طویل عرصے کیلئے بند ہو گی؟ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے بھارت میں بھی کرکٹ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں طویل عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد نہیں ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…