مصر نے فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں جگہ بنالی

10  اکتوبر‬‮  2017

قاہرہ (این این آئی)مصر نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر 2018ء میں روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنالی ہے۔مصر کے شہر اسکندریہ میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم کی کامیابی میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا اور مخالف ٹیم کے خلاف دونوں گول کئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کی ٹیم نے پہلا گول 62

ویں منٹ کیا ٗجواب میں کانگو نے 82ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیا ٗکھیل کے آخری منٹ میں محمد صلاح نے پینلٹی کک پر گول کرکے فتح یقینی بنادی۔مصر نے اس سے قبل 1990ء میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی ٗ یوں28 برس بعد یہ دوسرا موقع ہے جب مصری ٹیم فٹبال کے عالمی کپ کھیلے گی ٗجو آئندہ برس 14جون سے 15جولائی تک روس میں ہوگا۔مصر

ورلڈ کپ 2018 ء کے گروپ ای میں یوگینڈا، گھانا اور کانگو کے ساتھ شامل ہوگا، ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی مصر بھر میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور طویل عرصے بعد ورلڈ کپ میں رسائی کا جشن منایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…