رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس جیت لیا،مجموعی طور پر ٹائٹلز کی تعداد75ہو گئی

9  اکتوبر‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اسپین کے رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں نک کریگیوس کو زیر کرکے کیریر کا 75 واں ٹائٹل حاصل کرلیا۔بیجنگ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی اور دوسری مرتبہ چائنا اوپن اپنے نام کیا۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے نک

کریگیوس کو 6-1 اور 6-2 سے باآسانی شکست دے دی۔یاد رہے کہ رافیل نڈال نے پہلی مرتبہ 2005 میں چائنا اوپن جیت لیا تھا جس کے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ ٹائٹل حاصل کرلیا جبکہ یہ ان کا رواں سال چھٹا ٹائٹل ہے۔رافیل نڈال نے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ڈیمریتو کو 6-3، 4-6 اور 6-1 کے ایک اچھے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل تک رسائی کی

تھی۔چائنا اوپن میں خواتین کے مقابلوں مین فرانس کی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے عالمی نمبرایک سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔رومانیہ کی تجربہ کار اسٹار سیمونا ہیلپ کو فرانسیسی کھلاڑی نے 6-4 اور 7-6 سے ہرا دیا۔سیمونا ہیلپ نے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک روسی اسٹار ماریا شیراپوا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…