انضمام الحق نے خاموشی سے کون سی کرکٹ ٹیم خرید لی، کہانی کھلنے پر پی سی بی پریشان

5  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. اس حوالے سے چیئر مین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے.تفصیلات کے مطابق یو اے ای مین ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنی ٹیم خرید لی ہے ۔10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک

شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کیلئے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے۔وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریباً15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الاؤنس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے۔مگر وہاں گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی۔ ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔ون ڈے ٹیم کا اعلان تو تاحال نہیں ہو سکا لیکن انضمام الحق کی ٹیم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…