چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق نے فائنل میں قدم رکھ دیا

30  ستمبر‬‮  2017

چینگڈو (آئی این پی ) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق چینگڈو اوپن کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ، بھارتی ٹینس کھلاڑی ووہان اوپن کے ڈبلز سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں۔ چین کے شہر چینگڈو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اعصام الحق نے اپنے جوڑی دار جوناتھن ایلرچ کے ساتھ مل کر کھیلتے ہوئے میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو6-3 اور

6-4سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور اسپین کے البرٹ راموس وینولاس کو ہرایا تھا ۔ دوسری جانب چین ہی کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی ساتھی پینگ شوئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈتائیوان کی چان یونگ جین اورسوئٹزرلینڈ

کی مارٹینا ہنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ثانیہ مرزا اور پینگ شوئی کو مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ان کی فتح کا اسکور6-7(7/5)اور6-4سے رہا۔ یاد رہے کہ مارٹینا ہنگز اس سے پہلے ثانیہ مرزا کے ساتھ مل کھیلتی رہی ہیں اور دونوں نے ڈبلز میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…