قومی کرکٹرز نے رواں سال کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟ !!

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹرز کی ٹیکس تفصیلات منظر عام پر آ گئیں، نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، سب سے زیادہ ٹیکس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے

ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔ سب سے زیادہ ٹیکس سرفراز احمد نے جبکہ سب سے کم ٹیکس ناصر جمشید نے دیا۔جمع شدہ دستاویز کے مطابق 2015-17 میں قومی کھلاڑیوں سے 6 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، سب سے زیادہ ٹیکس سرفرازاحمد نے 37 لاکھ 87 ہزار 215 روپے دیا، ان کے بعد محمد حفیظ نے 36 لاکھ 77 ہزار ،شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزارٹیکس دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے 30 لاکھ 17 ہزار 447 روپے ٹیکس ادا کیا، اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار، محمد عرفان نے 17 لاکھ 93 ہزار، اسد شفیق نے17 لاکھ 85 ہزار،بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزارٹیکس دیا۔احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار روپے، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، دستاویز کے مطابق محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار،خالد لطیف نے 8 لاکھ 7ہزار روپے ٹیکس دیا۔اس کے علاوہ فخرزمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم سمیت 35 کرکٹرز ٹیکس نیٹ کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…